سورة القمر - آیت 29

فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی (١) جس نے (اونٹنی پر) وار کیا (٢) اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 ان الفاظ سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ دنوں تک تو یہ ایک دن کی باری کا سلسلہ جاری رہا لیکن آخر کار وہ لوگ صبر نہ کرسکے اور انہوں نے اونٹنی کا قصہ تمام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے لئے انہوں نے اپنے ایک سردار جس کا نام مفسرین نے قدار بن سالف بتایا ہے … کو پکارا کہ تو بہادر جری ہے اور اس کام کو سرانجام دے سکتا ہے۔