سورة القمر - آیت 1

اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

قیامت قریب آگئی (١) اور چاند پھٹ گیا (٢)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 متواتر صحیح احادیث سے ثابت ہے اور تمام علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ چاند کے پھٹنے کا یہ واقعہ بطور معجزہ نبی ﷺ کے زمانہ میں واقعہ ہوچکا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ چاند کے پھٹ جانے پر آپ نے فرمایا ” اشھدوا“ گواہ رہو“ (ابن کثیر) بعض لوگ انشق القمر“ کا یہ مطلب بیان کرتے ہیں کہ قیامت چاند پھٹے گا لیکن یہ مطلب بجائے خود مہمل ہے اور اس سے متواثر احادیث کی مخالفت (لازم آتی ہے اور پھر کسی عقلی دلیل سے بھی اس واقعہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ بایق رہا یہ کہنا کہ چاند پھٹا ہوتا تو تاریخوں میں اس کا ذکر ہوتا تو واضح رہے کہ اول تو یہ ہے بھی رات کا تھوڑی دیر کا واقعہ اس لئے دنیا بھر کے تمام لوگوں کا مطلع ہونا ضروری نہیں اور ضھر بعض ملکوں میں اس وقت دن ہوگا اور بعض میں مطلع کے اعتبار سے چاند کا طلوع بھی نہیں ہوگا۔ تاہم تاریخ فرشتہ وغیرہ میں مذکور ہے کہ ہندوستان میں مہاراجہ ” مالی بار“ نے چاند کو دو ٹکڑوں کی شکل میں دیکھا اور اس وجہ سے وہ اسلام بھی لے آیا۔ ” بینات“ میں اس پر تفصیلی بحث ہے۔