سورة القمر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ (سورۃ القمر۔ سورۃ نمبر ٥٤۔ تعداد آیات ٥٥)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 جمہور مفسرین کے نزدیک یہ پوری سورۃ مکی ہے۔ صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت ابو واقد یشی سے روایت ہے کہ آنحضرت عید کی نماز میں سورۃ ق اور یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔