سورة النجم - آیت 55

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا ؟ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 سیاق کلام کی بنا پر یہاں نعمت سے مراد ظالم و سرکش قوم کی تباہی ہے۔ معلوم ہوا کہ کسی ظالم و سرکش قوم کو تباہ کرنا بھی انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہے۔