سورة النجم - آیت 54
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر اس پر چھا دیا جو چھایا (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 6 یعنی پتھروں کی بارش جیسا کہ دوسری آیات میں مذکور ہے۔ ممکن ہے بحر مردار کا پانی بھی مراد ہو جس میں یہ بستیاں ڈوب گئیں اور وہ ان پر چھا گیا۔ واضح رہے کہ ” غشی“ کے لفظی معنی ” چھا جانا“ ہیں۔