سورة النجم - آیت 49
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے (١)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 ” شعریٰ“ برج جوزا کے پیچھے ایک چمکدار ستارہ کا نام ہے۔ زمانہ جاہلیت میں قبیلہ خزاء کے لوگ اس کی پرستش کرتے تھے۔ مطلب یہ ہے کہ تمہاری قسمتیں یہ ستارہ نہیں بلکہ وہ خدا بناتا ہے جو اس کا رب ہے۔