سورة النجم - آیت 20

وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور منات تیسرے پچھلے کو (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی ان کی پوجا کرنے سے کیا فائدہ؟ یہ تمہیں کسی طرح کا نفع و نقصان پہنچانے پر قدرت نہیں رکھتے۔ زمانہ جاہلیت میں یہ تین بت بہت مشہور تھے اور کعبہ کی طرح لوگ ان کا طواف کرتے تھے۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر فرمایا۔ ” لات“ طائف میں تھا بنو ثقیف اس کے معتقد تھے۔ عزّیٰ قریش کی دیوی تھی۔ اس کا استھان مکہ اور طائف کے درمیان وادی نخلہ میں تھا اور مناۃ کا استھان مکہ اور مدینہ کے درمیان قدید کے قریب مشلل کے مقام پر تھا۔ خزاعہ اوس اور خرزج اس کے معتقد تھے۔