سورة الطور - آیت 32
أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَامُهُم بِهَٰذَا ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں (١) یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں (٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی یہ جو اس قسم کی بے جوڑ باتیں کرتے ہیں اس کی وجہ یہ نہیں کہ ان کی عقل ا نہیں اس طرح بے وقوفی کی باتیں سکھاتی ہیں بلکہ اصل وجہ ان کا طغیان یعنی شرات اور ہٹ دھرمی کی حد سے گزر جانا ہے۔