سورة الطور - آیت 20
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے (١) اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کرا دیئے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 ” حُور “ حورا کی جمع ہے اور حوراء گورے رنگ کی عورت کو کہتے ہیں عِينٍ عینا کی جمع ہے اور عیناء بڑی اور سیاہ آنکھوں والی عورت کو کہتے ہیں۔