سورة الذاريات - آیت 50

فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس تم اللہ کی طرف دوڑ بھاگ (یعنی رجوع) کرو (١) یقیناً میں تمہیں اس کی طرف سے صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 مطلب یہ ہے کہ کفر و شرک اور نافرمانی کے کاموں سے توبہ کرو اور اس کے فرمانبردار بندے بن جائو۔