سورة الذاريات - آیت 47

وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آسمان کو ہم نے (اپنے) ہاتھوں سے بنایا (١) اور یقیناً ہم کشادگی کرنے والے ہیں (٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی اگر چاہیں تو ایسے بے شمار اور آسمان بھی بنا سکتے ہیں۔ یہ مفہوم اس صورت میں ہے جب موسع کا ترجمہ وسع یعنی طاقت والا کئے جائیں اور اگر اس کا ترجمہ وسیع کرنے والا کیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ ہم آسمان سے بارش برسا کر روزی کشادہ کرنے والے ہیں۔ (کذافی قرطبی )