سورة الذاريات - آیت 40
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بالآخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اپنے عذاب میں پکڑ کر دریا میں ڈال دیا وہ تھا ملامت کے قابل (١)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 کیونکہ خدائی کا دعویدار تھا اور بنی اسرائیل پر ظلم توڑتا تھا۔ سورۃ دخان میں فرمایا : فما بکت علیھم السمآء و والارض پھر نہ آسمان ان پر رویا اور نہ زمین نے دو آنسو بہائے۔ یعنی خس کم جہاں پاک ۔ انکے فرق ہونے کی تفصیل سورۃ یونس کے رکوع 9 میں گزر چکی ہے۔