هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ
کیا تجھے ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے (١)؟
ف 10 یہ بتلانے کے لئے کہ جن پچھلی قوموں نے انبیاء (علیہم السلام) کی تکذیب کی ان کا انجام کیا ہوا؟ یہاں سےحضرت ابراہیم(علیہ السلام) اور دوسرے انبیاء (علیہم السلام)کے واقعات کا ذکر شروع ہو رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام)کا قصہ حضرت لوط (علیہ السلام)کے قصہ کی تمہید ہو۔ کیونکہ حضرت لوط(علیہ السلام) بھی تو حضرت ابراہیم(علیہ السلام) کی قوم ہی میں سے تھے۔ (رازی) ف 11 عزت دار مہمانوں سے مراد فرشتے ہیں جو حضرت لوط(علیہ السلام) کی قوم کی طرف جاتے ہوئے راستہ میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام)کے ہاں مردوں کی شکل میں مہمان بن کر آئے تھے۔ ان کا قصہ سورۃ ہود (رکوع7) سورۃ حجرد(رکوع 4 )اور سورۃ عنکبوت( رکوع 14) میں پہلے گزر چکا ہے۔