سورة الذاريات - آیت 8

إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی کبھی آنحضرتﷺ کو شاعر بتاتے ہیں کبھی کاہن کبھی مجنون اور کبھی ساحر اور کبھی سحر زدہ یا کبھی آخرت سے انکار کرتے ہو اور کبھی شک میں پڑجاتے ہو۔ یا اللہ تعالیٰ کے خالق و مالک ہونے کا اقرار کرتے ہو مگر بندگی دوسروں کی کرتے ہو۔