سورة آل عمران - آیت 178

وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لِّأَنفُسِهِمْ ۚ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کافر لوگ ہماری دی ہوئی مہلت کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں، یہ مہلت تو اس لئے ہے کہ وہ گناہوں میں اور بڑھ جائیں (١) ان ہی کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی مفید نہیں ہے بلکہ اس طرح کی زندگی سے ان کے گناہ دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، قیامت کے دن سب کسر نکل جائے گی۔ (ترجمان)