سورة الفتح - آیت 20

وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِ وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ آيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت ساری غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے (١) جنہیں تم حاصل کرو گے پس یہ تمہیں جلدی ہی عطا فرما دی (٢) اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے (٣) تاکہ مومنوں کے لئے یہ ایک نشانی ہوجائے، (٤) تاکہ وہ تمہیں سیدھی راہ چلائے (٥

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 اس سےمراد وہ دوسری فتوحات ہیں جو خیبر کے بعد مسلمانوں کو پے در پے حاصل ہوتی رہیں۔