سورة محمد - آیت 14
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ كَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُم
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا’’ پس وہ شخص جو اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل پر ہو اس شخص جیسا ہوسکتا ہے؟ جس کے لئے اس کا برا کام مزین کردیا گیا ہو اور وہ اپنی نفسانی خواہشوں کا پیرو ہو (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی شیطان نے انہیں بہکا دیا ہے اور کفر و شرک کو ان کی نظروں میں اچھا کر دکھایا ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں اور نہ اس کے صحیح ہونے پر دلیل لائی جاسکتی ہے۔ ف 4 اور اللہ تعالیٰ کی بھیجی ہوئی ہدایت (قرآن و سنت سے) کوئی سروکار نہیں رکھتے۔