سورة محمد - آیت 6
وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور انہیں اس جنت میں لے جائے گا جس سے انہیں شناسا کردیا ہے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 چنانچہ ہر جنتی جنت میں اپنا ٹھکانہ پہچان لے گا۔ حدیث میں ہے کہ اہل جنت میں سے ہر شخص اپنے جنت کے گھر کو اپنے دنیا کے گھر سے زیادہ پہچان لیگا۔“ (ابن کثیر)