سورة الجاثية - آیت 20

هَٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ (قرآن) ان لوگوں کے لئے بصیرت کی باتیں (١) اور ہدایت و رحمت ہے (٢) اس قوم کے لئے جو یقین رکھتی ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 کیونکہ اسی کی بدولت وہ دوزخ سے بچ کر جنت کے مستحق ہو سکتے ہیں، اسے چھوڑ کر نہ دنیا میں فلاح پا سکتے ہیں اور نہ آخرت میں۔