سورة الجاثية - آیت 18

ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَىٰ شَرِيعَةٍ مِّنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر ہم نے آپ کو دین کی (ظاہر) راہ پر قائم کردیا (١) سو آپ اس پر لگیں رہیں اور نادانوں کی خواہش کی پیروی میں نہ پڑیں (٢)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی …کو واضح کرنے کی جو خدمت موسیٰ (علیہ السلام) کے سپرد کی گئی تھی وہی اب آپ کے سپرد کی گی ہے۔ ف 5 یعنی انہیں اپنے قریب کرنے کے لئے دنی کے معاملے میں کسی قسم کی مدہنت سے کام نہ لیں۔ نادانوں سے مراد کفار قریش ہیں