سورة الدخان - آیت 57

فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے (١) یہی ہے بڑی کامیابی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :” عمل کرو، میانہ روی اختیار کرو حق سے قریب رہو اور یہ یاد رکھو کہ تم میں سے کسی کا عمل بھی اس کو جنت میں نہ لیجائے گا؟“ لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کا عمل بھی آپ کو جنت میں نہیں لے جائے گا؟ فرمایا ! ” ہاں ! میرا عمل بھی نہیں الایہ کہ ا اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت سے مجھے ڈھانک لے۔ (ابن کثیر)