سورة الدخان - آیت 51
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہونگے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 امن کی جگہ سے مراد ایسی جگہ ہے جہاں نہ کوئی موت کا کھٹکا ہوگا نہ غم اور پریشانی اور نہ محنت و مشقت۔ حدیث میں ہے کہ اہل جنت سے کہدیا جائے گا کہ یہاں تم ہمیشہ تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ ہو گے ہمیشہ زندہ رہو گے کبھی نہ مرو گے ہمیشہ خوشحال رہو گے کبھی خستہ حال نہ ہو گے ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہو گے۔ (ابن کثیر)