سورة الدخان - آیت 29
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنظَرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
سو ان پر نہ تو آسمان و زمین (١) روئے اور نہ انہیں مہلت ملی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی غرق ہونے کے بعد آسمان و زمین کے رہنے والوں میں سے کسی نے ان کی تباہی پر دو آنسو نہ بہائے۔ یہی حشر ہر ظالم حکمران ٹولے کا ہوتا ہے۔ ف 2 ” کہ توبہ کرلیتے بلکہ آن کی آن میں ڈبو دیئے گئے۔ “