سورة الدخان - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الدخان۔ سورۃ نمبر ٤٤۔ تعداد آیات ٥٩)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی اس پر سب کا اتفاق ہے البتہ اس کی ایک آیت ( انا کاشفوا العذاب) مدینہ میں نازل ہوئی۔ (قرطبی) حدیث میں ہے کہ جمعہ کی رات کو اس سورۃ کا پڑھنا باعث برکت و فضلیت ہے۔ ( شوکانی)