سورة الزخرف - آیت 88

وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ان کا (پیغمبر کا اکثر) یہ کہنا (١) کہ اے میرے رب! یقیناً یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی ہم پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس درد بھری شکایت کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ کافروں کے مقابلہ میں اس کی ضرور مدد کی جائیگی۔ یہ مطلب اس صورت میں ہے جب’’ وَقِيلِهِ ‘‘میں وائو کو قسمیہ مانا جائے۔ بعض مفسرین (رح) نے اسے برائے عطف مانتے ہوئے آیت کا تعلق İ‌وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِĬسے قرار دیا ہے۔ یعنی اس کے پاس قیامت کا علم بھی ہے اور پیغمبر کے اس کہنے کا بھی کہ............... واللہ اعلم۔ ( ابن کثیر)۔