سورة الزخرف - آیت 79
أَمْ أَبْرَمُوا أَمْرًا فَإِنَّا مُبْرِمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا انہوں نے کسی کام کا پختہ ارادہ کرلیا ہے تو یقین مانو کہ ہم بھی پختہ کام کرنے والے ہیں (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 یعنی کیا انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شہید کرنے یا مکہ سے نکالنے کے لئے کوئی خفیہ منصوبہ تیار کیا ہے ؟ یعنی ضروری بنایا ہے۔ ف 8 یعنی کوئی بات نہیں ہم نے بھی ان کے منصوبے کو ناکام بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔