سورة الزخرف - آیت 55

فَلَمَّا آسَفُونَا انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا تو ہم نے ان سے انتقام لیا اور سب کو ڈبو دیا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی جب وہ اپنی سر کشی اور نافرمانی میں بڑھتے ہی چلے گئے تو ہم نے ان سے انتقام لیا پس گناہ گار کو چاہیے کہ اللہ کے غضب سے ڈر کر توبہ کرے اور اس کے علم و عفو پر مغرور نہ ہو (قرطبی)