سورة الزخرف - آیت 24
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكُم بِأَهْدَىٰ مِمَّا وَجَدتُّمْ عَلَيْهِ آبَاءَكُمْ ۖ قَالُوا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(نبی نے) کہا بھی کہ اگرچہ میں تمہارے پاس اس سے بہتر (مقصود تک پہنچانے والا) طریقہ لے کر آیا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادوں کو پایا، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس کے منکر ہیں جسے دے کر تمہیں بھیجا گیا ہے (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 پھر بھی تم میری بات نہ مانو گے اور اپنی ڈگر پر چلتے رہو گے؟ ف 14 یعنی اپنے بزرگوں کی تقلید میں پیغمبروں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔