سورة الزخرف - آیت 8
فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس ہم نے ان سے زیادہ زورآوروں (١) کو تباہ کر ڈالا اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ” پہلے لوگوں کی مثال چلی آئی “۔ یعنی ان کا قصہ زبان زد خلائق ہوگیا اور لوگ عبرت کے لئے اسے بیان کرتے ہیں۔