سورة الشورى - آیت 36
فَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تو تمہیں جو کچھ دیا گیا وہ زندگانی دنیا کا کچھ یونہی سا اسباب ہے (١) اور اللہ کے پاس جو ہے وہ اس سے بدرجہ بہتر (٢) اور پائیدار ہے، وہ ان کے لئے ہے جو ایمان لائے اور صرف اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جسے پاکر انسان اخروی زندگی سے بے پروا ہوجائے۔