سورة آل عمران - آیت 139

وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تم نہ سستی کرو اور نہ غمگین ہو تم ہی غالب رہو گے اگر تم ایماندار ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 اوپر کی آیت : قَدۡ خَلَتۡالخ اس بشارت کی تمہید تھی اور أَنتُمُ ٱلۡأَعۡلَوۡنَکے لیے بمنزلہ دلیل کی امم سابقہ کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ اہل باطل کو گو عارضی غلبہ حاصل ہو امگر آخر کار وہ تباہ برباد ہوگئے یہی حال تمہارا ہے اس لیے کسی قسم کےوھن اور ضعف سے کام نہ لو۔ آخرکار تم غالب رہوگے چنانچہ اس کے بعد ہر لڑائی میں مسلمان غالب ہوتے رہے( کبیر، وحیدی)