سورة الشورى - آیت 3

كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اسی طرح تیری طرف اور تجھ سے اگلوں کی طرف وحی بھیجتا رہا (١) اللہ تعالیٰ جو زبردست ہے اور حکمت والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی اس سورۃ میں توحید اور حیات بعد الموت سے متعلق جو مضامین بیان کئے گئے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرح پچھلے تمام انبیاء ( علیہم السلام) کی طرف بھی وحی کرتا رہا ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ قرآن نازل کیا ہے اسی طرح وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے انبیاء ( علیہم السلام) پر بھی کتابیں اور صحیفے نازل فرماتا رہا ہے۔