سورة فصلت - آیت 9
قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ کہہ دیجئے! کہ تم اس اللہ کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کردی (٤) سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 دو دنوں سے مراد دو عہد( زمانے) ہیں یا اتنی مقدار جو دو دن کے برابر ہو۔ کیونکہ زمین کی پیدائش سے پہلے موجودہ دن رات کا وجود نہ تھا بلکہ ان کا وجود زمین اور سورج کی پیدائش کے بعدعمل میں آیا۔ ( شوکانی)