سورة فصلت - آیت 8
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک جو لوگ ایمان لائیں اور بھلے کام کریں ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔ (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٦ یا ’ جس کا ان پر احسان نہ جتایا جائے گا“ لفظ ” غیر ممنون“ کے لغوی طور پر یہ دونوں معنی ہو سکتے ہیں بعض علمائے تفسیر کا خیال ہے کہ یہ آیت بعض علمائے تفسیر کا خیال ہے کہ یہ آیت بیماروں اور کمزوروں کے حق میں نازل ہوئی ہے۔ یعنی قوت اور تندرستی کی حالت میں جتنی عبادت وہ کرنے تھے۔ بیماری کی حالت میں اگر نہ بھی کرسکیں تو انہیں اس عبادت کا ثواب ملتا رہے گا (کدنی الشوکانی)