سورة غافر - آیت 81
وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جا رہا ہے (١) پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا منکر بنتے رہو گے۔ (٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اس کی نشانیاں تو بے شمار ہیں۔ ایک سے انکار کرو گے تو دوسری سامنے آجائے گی۔ علی ہذا القیاس آخر کہاں تک انکار کرتے چلے جائو گے۔