سورة غافر - آیت 70
الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جن لوگوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اسے بھی جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجا انہیں ابھی ابھی حقیقت حال معلوم ہوجائے گی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی ان کتابوں کو جو پہلے انبیاء پر نازل ہوئیں..... یہ مطلب اس صورت میں ہے جب ” الکتاب“ سے مراد قرآن لیا جائے اور اگر اس سے مراد جنس کتاب ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ ” جنہوں نے ہماری کتابوں کو جھٹلایا اور اس ( شریعت یا سنت) کو بھی جھٹلایا ہے جسے دے کر ہم نے اپنے ” پیغمبروں کو بھیجا“۔ ( شوکانی)