سورة غافر - آیت 68

هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے (١) پھر وہ جب کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف کہتا ہے ہوجا پس وہ ہوجاتا ہے۔ (٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی کسی دیرکے بغیر فوراً ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسباب کا محتاج نہیں بلکہ اسباب اسکے حکم سے وجود میں آتے ہیں۔