سورة غافر - آیت 23

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیلوں کے ساتھ بھیجا۔ (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

۔ ف ٢ نشانیوں سے مراد حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کے نو معجزے ہیں جن کا ذکر سورۂ اعراف اور دوسری کئی سورتوں میں گزر چکا ہے۔