سورة غافر - آیت 20
وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ ۖ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَقْضُونَ بِشَيْءٍ ۗ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اللہ تعالیٰ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اس کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے (١) بیشک اللہ تعالیٰ خوب سنتا خوب دیکھتا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 17 یعنی قیامت کے دن اس کے فیصلہ میں کوئی بے انصافی نہیں ہوگی۔ ف 18 لہٰذا ان کے متعلق یہ سمجھنا کہ قیامت کے روز فیصلہ کرنے میں ان کا بھی کوئی دخل ہوگا قطعی جہالت اور بے وقوفی ہے۔