سورة غافر - آیت 19

يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ آنکھوں کی خیانت کو اور سینوں کی پوشیدہ باتوں کو (خوب) جانتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 15 آنکھ کے اشارے میں جو غلط جذبات مستور ہوتے ہیں۔ مثلاً کچھ لوگ بیٹھے ہوں اتنے میں کسی اجنبی عورت کا وہاں سے گزرہو، کوئی آدمی جب لوگوں کا دھیان ہوتو نیچی رکھے اور جب ان کا دھیان نہ ہو تو نظر بچا کر اس کی طرف دیکھ لے۔ ( ابن کثیر) ف 16 یعنی دلوں کے راز اور وسوسوں تک سے واقف ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ان پر مواخذہ نہیں کرتا جب تک ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔