سورة الزمر - آیت 66
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بلکہ اللہ ہی کی عبادت کر (١) اور شکر کرنے والوں میں سے ہوجا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٢ کہ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو توحید کی توفیق دی اور شرک سے بچایا۔