سورة الزمر - آیت 64

قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ کہہ دیجئے اے جاہلو! کیا تم مجھ سے اللہ کے سوا اوروں کی عبادت کو کہتے ہو (١)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٥ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مشرکوں نے اپنی جہالت کی بناء پر رسول اللہﷺ کو اپنے دیوتائوں کی پرستش کی دعوت دی۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ ( ابن کثیر)۔