سورة الزمر - آیت 64
قُلْ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَأْمُرُونِّي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَاهِلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ کہہ دیجئے اے جاہلو! کیا تم مجھ سے اللہ کے سوا اوروں کی عبادت کو کہتے ہو (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مشرکوں نے اپنی جہالت کی بناء پر رسول اللہﷺ کو اپنے دیوتائوں کی پرستش کی دعوت دی۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ ( ابن کثیر)۔