سورة الزمر - آیت 44

قُل لِّلَّهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيعًا ۖ لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہہ دیجئے! کہ تمام سفارش کا مختار اللہ ہی ہے (١) تمام آسمانوں اور زمین کا راج اسی کے لئے ہے تم سب اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی کسی کو کسی کے لئے اس کے اذن کے بغیر سفارش کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ( دیکھئے بقرہ : 255، انبیاء : 28) ف 10 نہ کہ کسی اور کی طرف۔