سورة الزمر - آیت 33

وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِ ۙ أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جو سچے دین کو لائے (١) اور جس نے اس کی تصدیق کی (٢) یہی لوگ پارسا ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ مراد نبی ﷺ ہیں اور ہر وہ شخص جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعوت لے کر کھڑا ہوا۔ ف ٥ مراد تمام مومن ہیں۔ ف ٦ یعنی یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں عذاب سے محفوظ رہیں گے۔