سورة الزمر - آیت 16

لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ۚ ذَٰلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ ۚ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہیں نیچے اوپر سے آگ کے شعلے مثل سائبان کے ڈھانک رہے ہونگے (١) یہی (عذاب) ہے جن سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈرا رہا ہے (٢) اے میرے بندو! پس مجھ سے ڈرتے رہو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٥ یعنی اوڑھنا اور بچھونا دونوں آگ کے ہوں گے۔” ظلل“ چھتر سے مراد آگ کے طبقے ہیں۔ ف ١ یعنی میرے غضب سے ڈر و اور ان گناہوں سے بچوجن کے نتیجے میں تمہیں اس ہولناک عذاب سے دو چار ہونا پڑے۔