سورة ص - آیت 77

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٥ یعنی جنت سے یا آسمان سے، یا ہماری درگاہ سے، یا فرشتوں کی جماعت سے نکل جا۔