سورة ص - آیت 73

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١٠ یہ سجدہ جس کا فرشتوں کو حکم دیا گیا اور جس کی انہوں نے تعمیل کی، سلام و تعظیم کا سجدہ تھا نہ کہ عبادت کا۔ ( دیکھئے سورۃ بقرہ آیت ٢٤)