سورة ص - آیت 67
قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٥ یعنی یہ خبر جو میں تمہیں آخرت کے عذاب کی دے رہا ہوں بڑی ہولناک خبر ہے یا یہ قرآن کا اترنا ایک عظیم الشان واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ ” نبا“ کے معنی کسی اہم خبر یا واقعہ کے ہیں۔