سورة آل عمران - آیت 111
لَن يَضُرُّوكُمْ إِلَّا أَذًى ۖ وَإِن يُقَاتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ تمہیں ستانے کے سوا اور زیادہ کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے اگر لڑائی کا موقع آجائے تو پیٹھ موڑ لیں گے پھر مدد نہ کئے جائیں گے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 جیسے اللہ تعالیٰ پر بہتان باندھنا کتابوں میں تحریف کرنا اور تم پر بہتان طرازیاں کرنا وغیرہ (شوکانی) گویا اس آیت میں دوسرے طریق سے ایمان پر ثبات کی تر غیب دی ہے (کبیر ) ف 10 چنانچہ ایسا ہی ہوا یہود کو مسلما نوں کے مقابلہ میں ہر جگہ شکست ہوئی اور رسوائی كا منہ دیکھنا پڑا اور با لآ خر نبی (ﷺ) اور آپ کے صحابہ نے انہیں جزیرہ عرب سے جلا وطن کردیا۔ یہ آیت اخبار بالغیب اور پیشین گوئی پر مشتمل ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس میں فتح کامیابی اور نصرت کی بشارت دی ہے ۔ کذافی آیات (کبیر۔ ابن کثیر )